معروف گلوکارہ اقبال بانو کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس بیت گئے
اقبال بانو کوغزل گائیکی کے ساتھ ساتھ کلاسیکل ، نیم کلاسیکل، ٹھمری اور دادرہ میں بھی خاص ملکہ حاصل تھا۔
معروف غزل گائیک و گلوکارہ اقبال بانو کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس بیت گئے ۔
1935 میں بھارت کے شہر نئی دلی میں پیدا ہونے والی اقبال بانو کو بچپن سے ہی موسیقی سے لگاؤ تھا جسے پروان چڑھانے میں ان کے والد نے اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے موسیقی کی تربیت استاد چاند خان سے حاصل کی اور 1950 میں اپنی فنی زندگی کا آغاز آل انڈیا ریڈیو سے کیا۔ 1952 میں شادی کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ پاکستان آگئیں اور ملتان میں رہائش پذیر ہوئیں تاہم شوہر کی وفات کے بعد ملتان سے لاہور میں سکونت اختیار کی۔
اقبال بانو کوغزل گائیکی کے ساتھ ساتھ کلاسیکل ، نیم کلاسیکل، ٹھمری اور دادرہ میں بھی خاص ملکہ حاصل تھا۔ وہ اردو، پنجابی ، فارسی زبانوں پر مکمل عبور رکھتی تھیں، یہی وجہ ہے کہ انھوں نے مختلف زبانوں میں غزل گائیکی میں اپنی خصوصی مہارت سے نمایاں مقام حاصل کیا۔
انھوں نے فلم گمنام ، قاتل ، انتقام، سرفروش، عشق لیلی اور ناگن جیسی سپرہٹ فلموں میں گیت گائے ۔فلم قاتل میں ان کی آواز میں گایا ہواگیت پائل میں گیت ہیں چھم چھم کے ، تولاکھ چلے ری گوری تھم تھم کے نے انھیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا، انہیں 1990 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔اقبال بانو 21اپریل 2009 کو 74 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔