امریکہ کی جانب سے ملالہ یوسف زئی پر حملے کی پرزور مذمت

ملالہ پر شدت پسندوں کے حملے پر شدید دکھ اور افسوس ہوا ہے،وکٹوریا نولینڈ

ملالہ پر شدت پسندوں کے حملے پر شدید دکھ اور افسوس ہوا ہے،وکٹوریا نولینڈ، فوٹو : اے ایف پی ، فائل

امریکہ نے سوات میں ملالہ یوسف زئی پر بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔


ترجمان امریکی محکمہ خارجہ وکٹوریا نولینڈ نے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ملالہ پر شدت پسندوں کے حملے پر شدید دکھ اور افسوس ہوا ہے، بچیوں پر حملہ بزدلانہ اقدام ہے۔ گزشتہ روز 14 سالہ طالبہ ملالہ کی اسکول وین پر فائرنگ کی گئی تھی ، جس کے نتیجے میں امن ایوارڈ یافتہ طالبہ ملالہ یوسفزئی سمیت دو طالبات زخمی ہوئیں۔

Recommended Stories

Load Next Story