چین کی سلامتی کو پاکستان کی سلامتی سمجھتے ہیں وزیراعظم نواز شریف
پاکستان اور چین مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے، وزیر اعظم نواز شریف
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ چین کی سیکیورٹی پاکستان کی سیکیورٹی ہے دونوں ملک مل کر دہشت گردی ختم کریں گے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران چین کے صدر شی چن پنگ کے خطاب پر اظہار تشکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ چینی صدر کی آمد پران کے شکرگزار ہیں، ہمارے لئے باعث اعزاز ہیں کہ آج ایک عظیم رہنما کی میزبانی کررہے ہیں، چینی صدر جتنے اپنے ملک میں مقبول ہیں اتنے ہی پاکستان میں ہیں، چینی عوام ہمارے دل کے بہت قریب ہے، پاکستان اور چین صحیح معنوں میں آہنی بھائی ہیں، دونوں ملکوں کی دوستی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے، ہمارے پہاڑ اور دریا، ذہن اور روح آپس میں جڑی ہیں، پاکستان کے تمام سیاسی رہنماؤں کا چین کے بارے میں یکساں موقف ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ چین کی سیکیورٹی پاکستان کی سیکیورٹی ہے، پاکستان بین الاقوامی سطح پر ایک چین پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا۔ امن ،ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے لئے مل کر کام کریں گے، ہم دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے ایک ساتھ مل کر لڑیں گے، اس سلسلے میں ہمیں مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے جس پر تیزی سے کام ہورہا ہے ، پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے چینی کوششوں کی تعریف کرتے ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x2nfhp8_pm-nawaz_news