چینی صدر کے دورے میں تاخیر پر وزیر اعظم نواز شریف کا عمران خان سے شکوہ

دھرنے کی وجہ سے چین کے صدر کے دورہ پاکستان میں 6 ماہ کی تاخیر ہوئی، وزیر اعظم کا عمران خان سے مکالمہ

چین کے صدر گزشتہ برس پاکستان کا دورہ کرنے والے تھے تاہم دھرنے کے باعث ان کا دورہ ملتوی ہوگیا تھا فوٹو: فائل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد چین کے صدر سے تعارف کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے عمران خان سے شکوہ کیا کہ دھرنے کی وجہ سے ان کے دورہ پاکستان میں 6 ماہ کی تاخیر ہوئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے چین کے صدر کا تعارف کرایا، اس دوران جب تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے چین کے صدر کا مصافحہ ہوا تو وزیر اعظم نواز شریف نے شکوہ کیا کہ ان کے دھرنے کی وجہ سے چین کے صدر کے دورے میں 6 ماہ کی تاخیر ہوئی ہے جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ انہیں تو دھرنا ختم کئے کئی ماہ گزر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ چین کے صدر گزشتہ برس پاکستان کا دورہ کرنے والے تھے تاہم تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کے باعث ان کا دورہ ملتوی ہوگیا تھا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2nfpvu_imran-khan-nawaz-sharif_news
Load Next Story