چاہے کوئی بھی قیمت اداکرنی پڑے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑیں گے آرمی چیف

قوم کو انتہا پسند ذہنیت کا سامنا ہے،جنرل اشفاق پرویز کیانی

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کمبائنڈ ملٹری اسپتال میں ڈاکٹر سے ملالہ کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کررہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

SUKKUR/ROHRI:
آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ چاہے کوئی بھی قیمت اداکرنی پڑے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑیں گے۔

کمبائند ملٹری اسپتال پشاورمیں ملالہ یوسف زئی کی عیادت کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ قوم کو انتہا پسند ذہنیت کا سامنا ہے ، حملہ آوروں کے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی اہمیت نہیں لیکن ہمیں چاہے کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑیں گے۔


آرمی چیف نے کہا کہ ملالہ فرد واحد نہیں بلکہ امید کی ایک کرن ہے۔انہوں نے کہا کہ حضورﷺ کا فرمان ہے کہ جو بچوں پر مہربان نہیں وہ ہم میں سے نہیں ، بزدلوں نے حضرت محمدﷺ کے سنہری الفاظ کی بھی قدر نہیں کی۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی گزشہ روز سوات میں اپنے اسکول سے چھٹی کے بعد گھر جارہی تھی کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس سے ملالہ یوسف زئی اپنی 2 ساتھیوں سمیت شدید زخمی ہوگئی تھیں۔
Load Next Story