مسلم لیگ ن احتساب بل کی حمایت نہیں کرے گی چوہدری نثار

جعلی احتساب بل کو پاس کرانا قوم سے غداری ہے, چوہدری نثار

جعلی احتساب بل کو پاس کرانا قوم سے غداری ہے, چوہدری نثار. فوٹو آئی این پی

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) احتساب بل کی حمایت نہیں کرے گی۔


پارلیمینٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ احتساب کا ایک ایسا ادارہ بنے جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو، جعلی احتساب بل کو پاس کرانا قوم سے غداری ہے، حکومت اپنی بدعنوانی کو چھپانے کے لئے اس بل کو پاس کرانا چاہتی ہے۔

چوہدری نثار علی خان نے ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی ملالہ کو صحت عطا فرمائے ، انھوں نے کہا کہ سوات میں اس طرح کے واقعات قابل تشویش ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story