نوجوان ٹیم کوسیٹ ہونے کے لیے وقت دینے کاحامی ہوںشاہد آفریدی
بنگلہ دیشی سائیڈ حالیہ کچھ عرصے میں کافی بہتر ہوگئی،آفریدی
KARACHI:
ٹوئنٹی 20 کپتان شاہد آفریدی بھی نوجوان ٹیم کو سیٹ ہونے کا وقت دینے کے حامی ہیں، انھوں نے کہاکہ نئے کھلاڑی کافی باصلاحیت ہیں،جلد فارم میں آجائیں گے، انھوں نے میزبان بنگلہ دیش کی کارکردگی میں بہتری کو بھی سراہا۔
ٹوئنٹی 20 کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نوجوان ٹیم کوسیٹ ہونے کے لیے وقت دینے کاحامی ہوں، انھیں لازمی طور پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلیے مناسب وقت دینا چاہیے، جلد ہی وہ اچھی طرح سیٹ ہوکر عمدہ پرفارم کرنا شروع کردیں گے۔شاہد آفریدی بنگلہ دیش پہنچتے ہی توجہ کا مرکز بن گئے، جب وہ اپنے ہوٹل کے استقبالیہ پر پہنچے تو صحافیوں، فوٹوگرافرز، کیمرہ مین اور شائقین کا جم غفیر منتظر تھا،انھیں قابو میں رکھنے کیلیے بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار بھی موجود تھے۔
آفریدی نے پاکستان ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے والی میزبان ٹیم کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیشی سائیڈ حالیہ کچھ عرصے میں کافی بہتر ہوگئی،اس میں موجود کچھ تجربہ کارکھلاڑی اپنی صلاحیتوں کو سیریز میں ثابت کرچکے ہیں،ان کا خاص طور پرکہنا تھا کہ بولنگ کافی بہتر ہوگئی۔