ملالہ یوسف زئی پرحملہ کرنے والے گروپ کی شناخت ہوگئی ہے رحمان ملک
دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اسی وجہ سے وہ اس طرح کے بزدلانہ فعل انجام دے رہے ہیں۔ رحمان ملک
وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی پرحملہ کرنے والے گروپ کی شناخت ہوگئی ہے۔ یہ گروپ افغانستان سے آیا تھا۔
پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ملالہ اوران کے خاندان کی سیکیورٹی کے حوالے سے متعدد بار ان کے والد سے درخواست کی گئی تھی جو انہوں نے مسترد کردی لیکن اب میں نے آئی جی خیبرپختونخوا کو اس سلسلے میں واضح ہدایت جاری کردی ہے کہ چاہے ملالہ کے والد مانیں یا نہ مانیں ملالہ کے خاندان کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
رحمان ملک نے کہا کہ دہشت گرد کونسا نظام لانا چاہتے ہیں جس میں معصوم لوگوں کو ماراجائے اوران کی املاک کو نقصان پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اسی وجہ سے وہ اس طرح کے بزدلانہ فعل انجام دے رہے ہیں۔
وزیرداخلہ نے ملالہ کی صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ ہمارا فخر ہیں جس پرپوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ دہشت گردوں کے بارے میں کسی بھی قسم کی اطلاع پولیس کو دیں تاکہ انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔