ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے لاتعلقی کا اعلان

ڈاکٹر عشرت العباد خان ایم کیو ایم کے نہیں اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے ہیں، الطاف حسین

میڈیا بھی مباحثوں کے دوران گورنر سندھ کا تعلق ایم کیو ایم سے ظاہر نہ کرے، الطاف حسین۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن اپنے مسائل کے حل کے لئے ان کی طرف نہ دیکھیں۔


لندن سے خطاب میں ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد حکومت کے نمائندے تھے اور آج بھی ہیں وہ کبھی بھی ایم کیو ایم کے گورنر نہیں رہے، ان کے دور میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا اور گرفتاریاں ہوئیں، میرے گھر پر چھاپہ مارا گیا لیکن گورنر سندھ نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عشرت العباد خان ایم کیو ایم کے نہیں اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے ہیں، ان سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوں اور آج کے بعد ڈاکٹر عشرت العباد سے کوئی تحریکی یا تنظیمی تعلق نہیں ہے، میڈیا بھی مباحثوں کے دوران گورنر سندھ کا تعلق ایم کیو ایم سے ظاہر نہ کرے۔

الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکن اپنے مسائل کے حل کے لئے گورنر سندھ کی طرف نہ دیکھیں، اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور تحریک کو جاری رکھیں اور اگر کارکن خوفزدہ ہیں تو گھروں میں محصور ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں رہتے ہوئے بھی تحریک سے علیحدہ نہیں ہوا، میرے خلاف جاری مقدمات ختم ہو جائیں تو کل کراچی آ جاؤں۔
https://www.dailymotion.com/video/x2nlatv_altaf-hussain_news
Load Next Story