دہری شہریت وزیراعلی پنجاب نے حلف نامہ جمع کرادیا
دہری شہریت کا الزام سراسر غلط اور بے بنیاد ہے، شہباز شریف
SUKKUR:
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے دہری شہریت کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں حلف نامہ جمع کروا دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ان پر لگایا جانے والا دہری شہریت کا الزام سراسر غلط اور بے بنیاد ہے ، انہوں نے کہا کہ وہ ایک سچے پاکستانی ہیں اور میرا جینا مرنا بھی پاکستان کے لئے ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ ریاض کے اخباری بیان کا نوٹس لیا تھا جس میں انھوں نے شہباز شریف پر دہری شہریت رکھنے کا الزام عائد کیا تھا۔