ملالہ یوسف زئی پر حملہ دہشت گردی کی نئی لہر ہے قائم مقام امریکی سفیر

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل کو استعمال میں لایا جانا چاہئے، قائم مقام سفیر رچرڈ ہاگ لینڈ

امریکا کے پاکستان میں قائم مقام سفیر رچرڈ ہاگ لینڈ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل کو استعمال میں لایا جانا چاہئے۔ فوٹو: فائل

MUZAFFARABAD:
امریکا کے پاکستان میں قائم مقام سفیر رچرڈ ہاگ لینڈ نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی پر حملہ دہشت گردی کی نئی لہر ہے اور کوئی با شعور انسان ایسا کرنے کی سوچ بھی نہیں سکتا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا یہ بیان کہ ''چاہے کتنی بھی قیمت ادا کیوں نہ کرنی پڑے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی'' خوش آئند ہےاوراس حوالے سے کسی بھی قسم کی کارروائی کرنا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جو اسے ہی طے کرنا ہو گا۔


انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل کو استعمال میں لایا جانا چاہئے۔

رچرڈ ہاگلینڈ نے کہا کہ کسی بھی ایک واقعے یا تحریک سے طویل مدتی پالیسیوں کوتبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

قائم مقام امریکی سفیر نے مزید کہا کہ ملالہ یوسف زئی کے گھروالوں یا ڈاکٹروں نے علاج کے لئے مدد کرنے کا کہا تو ہم ہر ممکن تعاون کریں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story