سری لنکا کے سابق صدر مہندرا راجا پاکسے کا بھائی کرپشن کے الزام میں گرفتار

باسل راجا پاکسے پر سرکاری خزانے کو 70 لاکھ سری لنکن روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے

باسل راجا پاکسے اپنے بھائی کے دور اقتدار میں وزیر برائے اقتصادی ترقی کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے تھے فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سری لنکا میں سابق صدر مہندرا راجا پاکسے کے بھائی اور سابق وزیر برائے اقتصادی ترقی باسل راجا پاکسے کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔


غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق باسل راجا پاکسے کو کرپشن اور خرد برد کے ذریعے سرکاری خزانے کو 70 لاکھ سری لنکن روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ حکام نے اسی مقدمے میں دو اعلیٰ حکومتی اہلکاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ باسل راجا پاکسے اپنے بھائی کے دور اقتدار میں وزیر برائے اقتصادی ترقی کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔
Load Next Story