این اے 246 میں شکست کے ڈر سے ایم کیو ایم ابھی سے بہانے بازی کر رہی ہے عمران خان
پہلے کراچی میں صرف دھاندلیاں ہوتی تھیں لیکن اب پہلی بار انتخاب ہورہا ہے، چیرمین تحریک انصاف
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو علم ہوگیا ہے کہ اس بار این اے 246 میں ایک لاکھ 40 ہزار ووٹ نہیں پڑیں گے اس لئے شکست کے ڈر سے اس نے ابھی سے بہانے شروع کردیئے ہیں۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی میں آج تاریخ ساز انتخابات ہورہے ہیں، پہلے کراچی میں صرف دھاندلیاں ہوتی تھیں لیکن اب پہلی بار انتخاب ہورہا ہے جب کہ آج اگر رینجرز تعینات نہ ہوتی تو انتخاب نہیں ہوسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ ایم کیو ایم نے نوشتہ دیوار پڑھ لیا ہے اور اسے علم ہوگیا ہے اس بار ایک لاکھ 40 ہزار ووٹ نہیں پڑیں گے اس لئے ابھی سے اس نے بہانے بازی شروع کردی ہے جب کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے ووٹرز کو ڈرایا جارہا ہے تاہم آج اچھا نتیجہ آئے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی آج کی کارروائی کے لئے پوری تیاری ہے اور ہم نے 3 گواہ بلائے ہیں، جوڈیشل کمیشن کے سامنے ایسی چیزیں لارہے ہیں جس سے اگلا انتخاب شفاف ہوگا اور ملک میں جمہوریت کو فائدہ ہوگا۔
بعد ازاں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں تاریخی باتیں ہوئی اور پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن نے 70 حلقوں کے پولنگ مواد کے آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تھیلوں میں موجود ثبوتوں کو پھاڑا گیا، کمیشن میں ہم ثابت کریں گے کہ عام انتخابات میں سازش اورمنصوبہ بندی سے دھاندلی کی گئی جب کہ کمیشن نے ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کو طلب کرلیا ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2nocot_imran-khan_news