امریکا ملالہ یوسف زئی کی محنت اور جذبے کی قدر کرتا ہے ہلیری کلنٹن

قائم مقام سیفررچرڈ ہوگلینڈ نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی پر حملہ دہشت گردی کی نئی لہر ہے

ہلیری کلنٹن نے ملالہ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا اور کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے بنیادی حقوق کے لئے آواز بلند کی۔ فوٹو: اے ایف پی

امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے ملالہ یوسف زئی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ان کی محنت اورجذبے کوخراج تحسین پیش کرتا ہے۔

ہلیری کلنٹن نے ملالہ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا اور کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے بنیادی حقوق کے لئے آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اس بہادرلڑکی کی محنت اورجذبے کی قدرکرتا ہے۔


دوسری جانب اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکا کے قائم مقام سیفررچرڈ ہوگلینڈ نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی پر حملہ دہشت گردی کی نئی لہر ہے اور کوئی با شعور انسان ایسا کرنے کی سوچ بھی نہیں سکتا۔

رچرڈ ہوگلینڈ نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا یہ بیان کہ ''چاہے کتنی بھی قیمت ادا کیوں نہ کرنی پڑے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی'' خوش آئند ہےاوراس حوالے سے کسی بھی قسم کی کارروائی کرنا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جو اسے ہی طے کرنا ہو گا۔
Load Next Story