اغوا اور قتل کے مجرم شفقت حسین کے 6 مئی کے ڈیتھ وارنٹ جاری

مجرم کو 6 مئی کی صبح کراچی کی سینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا

مجرم شفقت حسین نے 2001 میں نیو ٹاؤن کے علاقے سے 7 سالہ بچے عمیر کو اغوا کے بعد قتل کردیا تھا۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اغوا اور قتل کے مجرم شفقت حسین کے 6 مئی کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے اغوا اور قتل کے مجرم شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ کے اجرا کے لئے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے درخواست کی تھی جس پر عدالت نے مجرم کے 6 مئی کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے، شفقت حسین کو 6 مئی کی صبح سینٹرل جیل میں پھانسی دی جائے گی۔ اس سے قبل حکومت نے مجرم کی عمر کے تعین کے لئے اس کی سزائے موت کو ایک ماہ کے لئے موخر کردیا تھا جب کہ شفقت حسین کی جانب سے عمر کی تصدیق کے لئے عدالت سے جوڈیشل انکوائری کی درخواست کی گئی تھی۔


واضح رہے کہ مجرم شفقت حسین نے 2001 میں نیو ٹاؤن کے علاقے سے 7 سالہ بچے عمیر کو اغوا کے بعد قتل کردیا تھا جس پر اسے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2004 میں سزائے موت سنائی تھی۔

https://www.dailymotion.com/video/x2numjg_shafqat-hussain-phansi_news
Load Next Story