عمران خان کا ڈائریکٹر جنرل نادرا مظفر علی کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ
این اے 122 ایاز صادق کا حلقہ ہے جس کے باعث مظفر علی پر دباؤ ہے اس لئے انہیں تبدیل کیا جائے، عمران خان کے خط کا متن
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے چیرمین نادرا عثمان یوسف مبین کو لکھے گئے خط میں نادرا کے ڈائریکٹر جنرل مظفر علی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیرمین نادرا عثمان یوسف مبین کو لکھے جانے والے خط میں عمران خان نے این اے 122 میں ووٹروں کے انگوٹھوں کی تصدیق کے عمل کی نگرانی کرنے والے والے نادرا کے ڈائرکٹر جنرل ڈیٹا مظفر علی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 122 ایاز صادق کا حلقہ ہے جس کے باعث مظفر علی پر دباؤ ہے اس لئے انہیں تبدیل کیا جائے۔
دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عمران خان کے خط پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شکر ہے عمران خان نے 2 سال بعد یہ تو اعتراف کیا کہ این اے 122 میرا حلقہ ہے، میرا دباؤ نادرا پر نہیں صرف عمران خان پر ہے جو شاید ان سے برداشت نہیں ہورہا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2nuk26_imran-khan-vs-ayaz-sadiq_news