پاک فوج کی سماجی کارکن سبین محمود کے قتل کی مذمت مقدمہ درج
انٹیلی جنس ایجنسیوں کو سبین محمود کے قتل کی تحقیقات میں معاونت کرنے کی ذمہ داری دے دی گئی ہے، ترجمان پاک فوج
معروف سماجی کارکن سبین محمود کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ پاک فوج کے ترجمان نے بھی واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سماجی کارکن سبین محمود کا قتل افسوس ناک اور المناک ہے جس پر ان کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو قتل کی اس تحقیقات میں معاونت کرنے کی ذمہ داری دے دی گئی ہے۔
دوسری جانب سبین محمود کے قتل کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس میں درج کر لیا گیا ہے۔ قتل کا مقدمہ ان کی والدہ مہناز محمود کی مدعیت درج کیا گیا جو فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوئی تھیں۔