عمران خان اپنےعلاوہ کسی اور کے ووٹ کو تسلیم نہیں کرتے سعد رفیق
نئے پاکستان کا دعوے کرنے والوں کو جھوٹے مقدمات درج کراتے ہوئے شرم نہیں آتی، وزیر ریلوے
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اپنے علاوہ کسی دوسرے کو ملنے والے ووٹ کو تسلیم نہیں کرتے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی، عوامی عدالت کا فیصلہ ایک بار پھر سامنے آ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے لاہور میں 20 میں سے 15 نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی لیکن عمران خان اپنے علاوہ کسی اور کو ملنے والے ووٹ کو تسلیم نہیں کرتے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نئے پاکستان کا دعوے کرنے والوں کو جھوٹے مقدمات درج کراتے ہوئے شرم نہیں آتی، عمران خان نے ہمارے خلاف قتل کے جھوٹے مقدمات درج کرائے لیکن سیاست میں جھوٹے مقدمات کی روایت ختم اب ہوچکی ہے، عمران خان نے پارلیمنٹ کو جعلی اور چور قرار دیا لیکن آج خود پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x2o1shn_saad-rafique_news