غزل گائیگ جگجیت سنگھ کی پہلی برسی منائی گئی
جگجیت کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال بیت گیا مگر ان کی مدھر آواز آج بھی شائقین کے کانوں میں رس گھول رہی ہے۔
غزل گائیکی میں اپنی الگ ہی شناخت رکھنے بھارتی گلوکار جگجیت سنگھ کی پہلی برسی منائی گئی۔
جگجیت کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال بیت گیا مگر ان کی مدھر آواز آج بھی شائقین کے کانوں میں رس گھول رہی ہے۔ جگجیت سنگھ آٹھ فروری انیس سو اکتالیس کو سری گنگا نگر، راجھستان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم مقامی اسکول سے حاصل کی اور کلاسیکل موسیقی کی تربیت لے کر ممبئی چلے آئے ۔ انھیں پہلی بڑی کامیابی اپنی البم'' دی ان فور گیٹ ایبلز'' سے ملی جس میں ان کی بیوی اور گائیکہ چترا سنگھ نے بھی ان کا ساتھ دیا۔
جگجیت سنگھ نے پانچ دہائیوں میں پلے بیک سنگنگ کے ساتھ سولو البمز بھی ریلیز کیں۔ وہ گائیک ہی نہیں، بہترین شاعربھی تھے۔ جگجیت سنگھ واحد موسیقار تھے جنہوں نے بھارتی وزیر اعظم واجپائی کی شاعری پر موسیقی ترتیب دی۔ جگجیت سنگھ کو پروفیشنل زندگی میں تو بہت کامیابیاں نصیب ہوئیں مگر ذاتی زندگی میں بیٹے کی حادثاتی موت اور بیٹی کی خودکشی نے بڑا صدمہ پہنچایا ۔