بچوں پر حملہ اسلامی تعلیمات کے منافی ہے عمران خان

لال مسجد اور سوات آپریشن سے انتہا پسندی میں اضافہ ہوا ہے، عمران خان

لال مسجد اور سوات آپریشن سے انتہا پسندی میں اضافہ ہوا ہے، عمران خان فوٹو: ایکسپریس/فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ بچوں پر حملہ اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔


پشاور میں پریس کانفرنس میں ملالہ یوسف زئی پر کیے گئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں ملالہ کے ساتھ ہیں اور تحریک انصاف ملالہ کے والدین سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

عمران خان نے کہا کہ لال مسجد اور سوات آپریشن سے انتہا پسندی میں اضافہ ہوا ہے اور اب ان انتہا پسندوں نے بچوں تک کو نہیں بخشا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سمجھ چکا ہے کہ فوجی آپریشن مسئلے کا حل نہیں ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story