لاہور میں پولیس مقابلہ سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث ملزم سمیت 3 دہشت گرد ہلاک
ہلاک دہشتگردوں کی شناخت حفیظ، یاسراورقاسم کے نام سےہوئی ہےجن کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، پولیس
HAMILTON:
باغبان پورہ کے علاقے داروغہ والا میں پولیس نے مقابلے کے دوران سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث ملزم سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ایس پی سی آئی اے کے مطابق لاہور میں باغبان پورہ کے علاقے داروغہ والا میں ملزمان کی موجود گی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی اور اس موقع پر موجود ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جب کہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کی شناخت حفیظ عرف محمود احمد، یاسر اور قاسم رفیق کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے ہے۔
پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والا دہشت گرد حفیظ عرف محمود احمد سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث تھا۔
واضح رہے کہ 3مارچ 2009 کو دہشت گردوں نے سری لنکن ٹیم کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم کی جانب رواں دواں تھی۔