ملائشیا میں داعش سے تعلق رکھنے والے 12 شدت پسند گرفتار
شدت پسندوں کے اڈوں سے بڑی مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے، پولیس
لاہور:
ملائیشیا کی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے داعش سے تعلق رکھنے والے 12 شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا۔
غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق مشتبہ شدت پسندوں کی گرفتاری ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے نواحی علاقوں سے عمل میں آئی ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد کی عمریں17 سے 41 برس کے درمیان اور ان کا تعلق داعش سے بتایا جارہا ہے۔ پولیس نے شدت پسندوں کے اڈوں سے بڑی مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کئی اہم مقامات پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
واضح رہے کہ کوالالمپور میں آج سے مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کا سربراہ اجلاس شروع ہوگیا ہے، دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے۔