کوئٹہ میں بس پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق متعدد زخمی
فائرنگ کا شکار ہونے والی بس زائرین کی تھی، پولیس
سیٹلائٹ ٹاؤن میں بس پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک زخمی دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا شکار ہونے والی بس زائرین کی تھی جب کہ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بھی کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی جب کہ واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے اس میں ملوث افراد کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔