ایم کیو ایم کا کراچی میں پانی کے منصوبے پر سندھ حکومت کی غفلت پر وزیراعظم کو خط

سندھ حکومت کی وجہ سے کراچی کے لیے گزشتہ سال مکمل ہونے والا پانی کا منصوبہ مکمل نہ ہوسکا، خط کا متن

وزیراعظم کراچی میں پانی کی قلت کا نوٹس لیں، ایم کیوایم کا مطالبہ، فوٹو:فائل

ایم کیوایم نے شہر میں پانی کی فراہمی کے منصوبے پر سندھ حکومت کی غفلت کے خلاف وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیوایم کی رہنما سینیٹر نسرین جلیل کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کو ''سندھ حکومت کی جان بوجھ کر غفلت'' کے عنوان سے خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 8 کروڑ وپے جاری کرنے کے باوجود سندھ حکومت نے 4 ماہ تک کے فور منصوبے کے لیے رقم جاری نہیں کی اور رقم جاری کرنے میں تاخیر کی وجہ سے منصوبے کا ٹینڈر بھی منسوخ ہوچکا ہے۔

ایم کیوایم کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہےکہ کراچی کے لیے پانی کا کے فور منصوبہ 2014 میں پورا ہونا تھا جو صوبائی حکومت کی وجہ سے مکمل نہیں ہوسکا، شہر میں پانی کی قلت وجہ سے سے مظاہرے معمول بن گئے ہیں لہٰذا وزیراعظم کراچی میں پانی کی قلت کا نوٹس لیں۔
Load Next Story