کراچی میں مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان سوات کا کمانڈرمارا گیا پولیس

کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 فرار ہوگئے، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار

دہشت گرد اکبر بادشاہ ٹی ٹی پی سوات گروپ کا کمانڈر تھا، راؤ انوار، فوٹو:فائل

KARACHI:
پولیس نے سہراب گوٹھ کے قریب کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب نعمان کالونی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع چھاپہ مارا گیا تو علاقے میں موجود دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا اور اس دوران پولیس کی جوابی فائرنگ 4 دہشت گرد مارے گئے۔

راؤ انوار کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے جن میں سے ایک کی شناخت اکبر بادشاہ کے نام سے ہوئی جو ٹی ٹی پی سوات گروپ کا کمانڈر تھا جب کہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 2 ساتھی صہیب محسود اور گوہر فرار ہوگئے جو خطرناک دہشت گرد ہیں جب کہ دہشت گردوں کے مزید 3 ساتھی بھی کراچی میں موجود ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
Load Next Story