پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج ہوگا
ٹیسٹ سیریز دو میچز پر مشتمل ہے جب کہ قومی ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے
بنگلادیش سے ون ڈے سیریز اور واحد ٹی ٹوئنٹی میں ذلت آمیز شکست کے بعد مصباح الیون ٹیسٹ میچ کے لئے بنگال ٹائیگرز کے خلاف آج میدان میں اترے گی۔
دو میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا آغاز کھلنا کے شیخ ابو ناصراسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ہوگا جب کہ مصباح الحق قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں تجربہ کار بلے باز یونس خان، اسد شفیق، محمد حفیظ، اظہرعلی، سمیع اسلم، حارث سہیل، سرفرازاحمد، وہاب ریاض، ذوالفقاربابر، یاسرشاہ، جنید خان، بابر اعظم اور عمران خان شامل ہیں۔
دوسری جانب بنگلادیشی اسکواڈ میں عمرالکیس، روبیل حسین،سومیہ سرکار، محمد اللہ، مشفق الرحیم، تمیم اقبال، شکیب الحسن، محمد شاہد، مومن الحق، جوبیر حسین، شوگواتا ہوم، لیٹن داس، شہادت حسین اور تیج الاسلام شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کرکے قومی کرکٹ ٹیم کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا اور اس دوران اظہرعلی کی قیادت میں گرین شرٹس نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا ایک سیاہ باب رقم کیا جب کہ سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی کے لئے قومی ٹیم شاہد آفریدی کی قیادت میں میدان میں اتری لیکن یہاں بھی بنگال ٹائیگرز نے شاہینوں کے پرخچے اڑا کر میچ اپنے نام کرلیا۔