پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ پی آئی اے کیخلاف یوبی ایل 125رنز پر ڈھیر

دوسرے روزحسن محمود، عبدالرئوف اوراحسان عادل کی4،4 وکٹیں، جنید نے چھٹا شکار کیا.

دوسرے روزحسن محمود، عبدالرئوف اوراحسان عادل کی4،4 وکٹیں، جنیدنے چھٹا شکار کیا. فوٹو فائل

پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی آئی اے کیخلاف یوبی ایل کی ٹیم پہلی اننگز میں125رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اختر کیانی اور اعزاز بن الیاس نے 3،3 وکٹیں لیں،ایئر لائنز نے دوسرے دن کے اختتام تک دوسری اننگز میں 4 وکٹ پر 100 رنز بنا لیے، یوں مجموعی سبقت 189 رنز ہو گئی،آغا صابر57 رنز بناکر نمایاں رہے،کاشف بھٹی نے 3پلیئرز کو آئوٹ کیا۔


پورٹ قاسم کی ٹیم اسٹیٹ بینک کے خلاف 218 رنز پر آئوٹ ہوئی، حسن محمود نے 4 وکٹیں لیں،ایس بی پی نے 180 رنز بنائے، گلریز صدف نے50 رنز اسکور کیے۔ عبدالرئوف نے4 جبکہ محمد طلحہ اور تنویر احمد نے3،3 وکٹیں اپنے نام کیں، زرعی ترقیاتی بینک کیخلاف این بی پی نے5وکٹ پر 202 رنز اسکور کیے،سمیع اسلم نے50 اورناصر جمشید نے46رنز بنائے، زوہیب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں زیڈ ٹی بی ایل نے پہلی اننگز 372 رنز پر مکمل کی، زوہیب خان نے 83 رنز جوڑے۔ محمد عمران نے3 پلیئرز کو میدان بدر کیا۔ حبیب بینک سے میچ میں واپڈا نے دن کے اختتام تک 8 وکٹ پر218 رنز بنائے۔ بلال خلجی 60 رنز بناکر ناقابل شکست ہیں، احسان عادل نے4وکٹیں لیں،حبیب بینک کی ٹیم 288 رنز پر آئوٹ ہوئی، عثمان صلاح الدین 84 رنز پر ناقابل شکست رہے، جنید خان نے دوسرے روز مزید ایک وکٹ لے کر اننگز میں شکاروں کی تعداد 6 کرلی۔

کے آر ایل نے سوئی ناردرن گیس کے خلاف 6 وکٹ پر169 رنز بنائے، سعید انور 32، شعیب احمد منہاج28 اور ذوالفقار جان ناقابل شکست 25 رنز بناکر نمایاں ہیں، سمیع اللہ نیازی نے 3 وکٹوں پر قبضہ جمایا۔ ایس این جی پی ایل نے پہلی اننگز 291 رنز پر ختم کی، علی وقاص نے 55 رنز بنائے۔

Recommended Stories

Load Next Story