انڈر19 ون ڈے کرکٹ پہلے رائونڈ میں کراچی کی دونوں ٹیمیں ناکام احسان کی سنچری
کوئٹہ نے حیدرآباد کو 2 وکٹ سے زیر کیا جبکہ پی آئی اے نے اسٹیٹ بینک کے خلاف 5 وکٹ سے فتح حاصل کی۔
انٹرریجن، ڈپارٹمنٹ انڈر 19ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے رائونڈ میں کراچی کی دونوں ٹیمیں شکست کھاگئیں۔
وائٹس کو فیصل آباد نے 7 وکٹ سے زیر کیا، رانا عادل نے 4 اورشہاب الخان نے 3 وکٹیں لے کر ناکام سائیڈ کو 152 رنز پر آئوٹ کیا جبکہ منتظر مہدی نے 49 رنز بناکر ٹیم کو 3 وکٹ کے نقصان پر ہدف عبور کرادیا۔ کراچی بلوز کو پشاور نے 3 وکٹ سے قابو کیا، ناکام ٹیم 97 رنز تک محدود رہی، حارث خان نے 3 وکٹیں لیں، پشاور نے ہدف 3 وکٹ پر حاصل کرلیا، خوش دل شاہ نے46 رنز بنائے، محمد وقاص نے3 وکٹیں لیں۔
دیگر مقابلوں میں کوئٹہ نے حیدرآباد کو 2 وکٹ سے زیر کیا، پی آئی اے نے اسٹیٹ بینک کے خلاف 5 وکٹ سے فتح حاصل کی، کے آرایل کے خلاف میچ میں زرعی بینک کی ٹیم 50 رنز سے کامیاب رہی، نیشنل بینک نے پورٹ قاسم کو 68 رنز سے ہرایا۔ احسان عباسی کے ناقابل شکست 101 رنز کی بدولت راولپنڈی نے اسلام آباد کو 218 رنز کے مارجن سے مات دی۔ سیالکوٹ نے ایبٹ آباد کو 77رنز سے قابو کیا۔