ہانگ کانگ سکسز کرکٹ 27 اکتوبر کو پاک بھارت ٹکرائو
دفاعی چیمپئن کا نیدرلینڈز اور سری لنکا سے بھی سامنا، ایک لاکھ ڈالر انعامی رقم مختص
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 27 اور 28 اکتوبر کو کولون کرکٹ کلب میں منعقد ہو گا۔
پہلے روز روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا ٹکرائو بھی ہونا ہے، ایونٹ میں8 ٹیمیں شرکت کریں گی،پول اے میں میزبان سمیت انگلینڈ ، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا شامل ہیں، پول بی میں پاکستان، سری لنکا، بھارت اور نیدرلینڈز کو رکھا گیا ہے، ایونٹ کے دوران چین اور ہانگ کانگ ڈیولپمنٹ کے درمیان نمائشی میچ بھی منعقد ہوگا، افتتاحی روز پہلا میچ میزبان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلاجائے گا۔
پاکستانی ٹیم سب سے پہلے نیدرلینڈز، پھر بھارت اور سب سے آخر میں سری لنکا سے مقابلہ کرے گی۔ گرین شرٹس ٹورنامنٹ کے دفاعی چیمپئن ہیں،ٹیم نے گذشتہ برس فائنل میں انگلینڈ کو مات دے کر ٹرافی حاصل کی تھی، عمر اکمل کو شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی ایونٹ قرار دیا گیا تھا، اس سے قبل 2010 کے مقابلوں میں جو ہوا وہ بھی اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، شعیب ملک کی زیرقیادت پاکستانی ٹیم آسٹریلیا سے فائنل کے آخری اوور میں 48 رنز کا دفاع بھی نہیں کر پائی تھی، ڈیوڈ وارنر اور ریان کارٹرز کے چوکوں چھکوں کی برسات میں رہی سہی کسر بولر عمران نذیر نے وائیڈ اور نوبالز کر کے پوری کر دی تھی۔
اسی میچ کی بدولت وارنر نے کینگرو ٹی ٹوئنٹی سائیڈ میں جگہ بنائی، رواں برس بریڈ ہوج کو کپتان اور کوچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔یاد رہے کانگ کانگ سکسز میں ہر ٹیم 6 پلیئرز کو میدان میں اتارتی ہے، میچ6گیندوں پر مشتمل5 اوورز پر مشتمل ہوتا تاہم فائنل میں بالز کی تعداد بڑھ کر8 ہو جاتی ہے۔ رواں برس کے ٹورنامنٹ میں ایک لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی، چیمپئن کو 40 اور رنرز اپ کو 20 ہزار ڈالرز ملیں گے، سیمی فائنلسٹ ٹیمیں10،10 ہزار ڈالر اکائونٹ میں منتقل کرائیں گی،1992 میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں انگلینڈ اور پاکستان نے5،5 جبکہ جنوبی افریقہ نے3 بار ٹائٹلز اپنے نام کیے ہیں۔ایونٹ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا ہے۔