امریکا میں پولیس حراست کے دوران سیاہ فام شہری کی ہلاکت پرہنگامہ آرائی
فریڈی کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے،مشتعل افراد نے پولیس کی متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کردیا
امریکا کے شہر بالٹی مور میں پولیس حراست کے دوران سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر شدید ہنگامہ آرائی کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا ۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں پولیس نے 25 سالہ فریڈی گرے کوایک ہفتہ قبل حراست میں لیا تھا،حراست میں ہی اس کا انتقال ہوگیا۔ فریڈی کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور مشتعل افراد نے پولیس کی متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا، جھڑپوں کے دوران 15 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ شہر کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ریاست میری لینڈ کے گورنر لیری ہوگن نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے.
واضح رہے کہ رواں برس امریکا کے کئی شہروں میں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام شہریوں کی ہلاکت پرکئی شہروں میں احتجاج ہوچکے ہیں۔