راولپنڈی کنٹونمنٹ کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی

تحریک انصاف كو منافقوں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے جنہوں نے ٹكٹ ہولڈروں كو ووٹ نہیں ڈلوائے، امیدوار راولپنڈی کینٹ وارڈ 1

جب چوہدری تنویر سینیٹر ہو كر ہر حلقے میں جاسكتے تھے تو ہماری جماعت كے نام نہاد لیڈروں نے ایسا كیوں نہیں كیا، حاجی محمد اعجاز فوٹو: فائل

KARACHI:
کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں شكست كے بعد تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی ہے اور شكست كھانے والے امیدواروں نے شكست كا تمام ملبہ مقامی عہدیداران پر ڈالتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے شكست كی انكوائری كا مطالبہ کیا ہے۔


راولپنڈی کینٹ کے وارڈ 1 كے سابق امیدوار حاجی محمد اعجاز نے پریس كانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف كو منافقوں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے جنہوں نے ٹكٹ ہولڈروں كو ووٹ نہیں ڈلوائے، تحریک انصاف كا لبادہ اوڑھ كر ان آستین كے سانپوں نے ہمیں ڈسا ہے جب کہ مقامی قیادت الیكشن میں دور دور تک نظر نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ جب چوہدری تنویر سینیٹر ہو كر ہر حلقے میں جاسكتے تھے تو ہماری جماعت كے نام نہاد لیڈروں نے ایسا كیوں نہیں كیا، عمران خان شكست كے اسباب كا پتہ چلانے كے لئے اوپن كنونشن بلائیں جس میں ہم تمام حقیقت سامنے لائیں گے۔
Load Next Story