ترسیلات زر 916 فیصدبڑھ کر359911 ملین ڈالر ہوگئیں

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ماہانہ اوسط ترسیلات زر 1199.70 ملین ڈالررہیں، رپورٹ

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ماہانہ اوسط ترسیلات زر 1199.70 ملین ڈالررہیں، رپورٹ فوٹو : اے ایف پی

رواں مالی سال 2012-13 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرزکی جانب سے 3,599.11 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجی گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی ترسیلات زر 3,297.20 ملین ڈالر کے مقابلے میں 9.16 فیصد یا 301.91 ملین ڈالر زیادہ ہیں۔

جولائی تا ستمبر 2012 کے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) اور یورپی یونین کے ممالک سے بالترتیب 961.09 ملین ڈالر، 753.08 ملین ڈالر، 623.72 ملین ڈالر، 500.15 ملین ڈالر، 396.14 ملین ڈالر اور 97.05 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن آئیں جبکہ جولائی تا ستمبر 2011 کے دوران ان ملکوں سے بالترتیب 854.18 ملین ڈالر، 746.62 ملین ڈالر، 627.75 ملین ڈالر، 369.36 ملین ڈالر، 354.61 ملین ڈالر اور 101.73 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔


رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 267.88 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ پچھلے مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران ان ممالک سے 242.95 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن موصول ہوئی تھیں۔ جولائی تا ستمبر 2012کے دوران ماہانہ اوسط ترسیلات زر 1,199.70 ملین ڈالر رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی اوسط ترسیلات زر 1,099.07 ملین ڈالرتھیں۔بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز نے پچھلے ماہ 1,135.42 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے (ستمبر 2011) میں 890.42 ملین ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی گئی تھیں۔

جس سے 27.52 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ ستمبر 2012کے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان)، اور یورپی یونین کے ممالک سے بالترتیب 303.31 ملین ڈالر، 247.28 ملین ڈالر، 177.11 ملین ڈالر، 166.09 ملین ڈالر، 122.05 ملین ڈالر اور 33.48 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن آئیں جبکہ ستمبر 2011ء کے دوران ان ملکوں سے بالترتیب 252.56 ملین ڈالر، 194.51 ملین ڈالر، 169.30 ملین ڈالر، 86.91 ملین ڈالر، 103.85 ملین ڈالر اور 26.76 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔

رواں مالی سال کے تیسرے ماہ (ستمبر) کے دوران ناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 86.10 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ (ستمبر)کے دوران ان ممالک سے 56.53 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔ ترسیلات زر میں مسلسل نمو پاکستان ریمی ٹینس انی شیے ٹو (پی آر آئی) کے ان اقدامات کا نتیجہ ہے جو اس نے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور وطن میں مقیم ان کے اہلخانہ کوسہولت فراہم کرنے کیلیے کیے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story