شہنشاہ ظرافت منور ظریف کو ہم سے بچھڑے 35 برس بیت گئے
منور ظریف نے لگ بھگ 300 اردو اور پنجابی فلموں میں کام کیا اور رنگیلا کے ساتھ ان کی جوڑی فلم بینوں میں بہت مقبول رہی
شہنشاہ ظرافت کہلائے جانے والے معروف کامیڈین منور ظریف کی آج 35ویں برسی منائی جارہی ہے۔
منور ظریف 2 فروری 1940 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے، اپنے 16 سالہ فنی کیریئر میں انہوں نے خود کو ناصرف مزاحیہ اداکار کے طور پر منوایا بلکہ فلمی ہیرو کے طور پر بھی لاجواب اداکاری کا مظاہرہ کیا، انہوں نے لگ بھگ 300 اردو اور پنجابی فلموں میں کام کیا اور رنگیلا کے ساتھ ان کی جوڑی فلم بینوں میں بہت مقبول رہی، لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والا یہ عزیم اداکار 36 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا تاہم ان کی فنی خدمات ان کے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔