صولت مرزا کی جے آئی ٹی رپورٹ وزارت داخلہ کوبھجوادی گئی

صولت مرزا نے جے آئی ٹی کودیئے گئے بیان میں کچھ اہم شخصیات کا بیان بھی ریکارڈ کرنے کی استدعا کی ہے،ذرائع

صولت مرزا نے اپنے بیان میں چند گرفتارملزموں سے تفتیش کرنے کو کہا ہے، ذرائع: فوٹو:فائل

صولت مرزا سے تحقیقات کے سلسلے میں تشکیل دی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ وزارت داخلہ کوبھجوا دی گئی ہے۔


ایکسپرریس نیوزکے مطابق وزارت داخلہ کوبھجوائی گئی رپورٹ میں صولت مرزا کا بیان اورکچھ نئے انکشافات کا ذکرہے،وزارت داخلہ رپورٹ کا جائزہ لے کرصولت مرزا کی پھانسی اوردیگرمعاملات پرفیصلہ کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے بیان میں صولت مرزا نے چند گرفتارملزموں سے تفتیش اور بعض اہم شخصیات کا بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ صدر ممنون حسین نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پرصولت مرزا کی سزائے موت پرعمل درآمد 30 دن کے لئے موخر کیا تھا جس کی مدت 30 اپریل تک ختم ہوگی.
Load Next Story