یکم مئی سے اسلام آباد میں ’’نظام صلوٰۃ‘‘ پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا وفاقی وزیر مذہبی امور

جمعہ کو فیصل مسجد سے نظام صلوٰة کا آغاز کیا جائے گا جس کے بعد یہ نظام پورے ملک میں رائج کیا جائے گا،سرداریوسف

تمام مسالک کےعلما نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وفاقی دارالحکومت میں ایک ہی وقت میں اذان اورنمازادا کی جائے، وزیر مذہبی امور سردار یوسف فوٹو: فائل

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ آئندہ جمعہ سے وفاقی دارالحکومت میں ''نظام صلوٰۃ'' پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا جس کے بعد شہر کی تمام مساجد میں ایک ہی وقت میں اذان اور نماز ادا کی جائے گی۔


امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار یوسف نے کہا کہ تمام مسالک کے علما نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ایک ہی وقت میں اذان اور نماز ادا کی جائے جس کے بعد یکم مئی سے اسلام آباد کی تمام مساجد میں ایک ہی وقت میں نماز ادا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کو فیصل مسجد سے نظام صلوٰة کا آغاز کیا جائے گا جہاں صدر ممنون حسین بھی نماز جمعہ ادا کریں گے جس کے بعد یہ نظام پورے ملک میں بھی رائج کیا جائے گا۔

https://www.dailymotion.com/video/x2of6ti_prayers-time_news
Load Next Story