کراچی سے تمام مافیاز کے خاتمے کا عمل جاری رہے گا آرمی چیف
شہر میں قتل کی حالیہ وارداتیں مخصوص پیٹرن کے تحت ہورہی ہیں،جنرل راحیل شریف
لاہور:
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کورہیڈکوارٹرزکراچی کادورہ کیا اس موقع پرکورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نویدمختاراورڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبرنے شہرمیں جاری آپریشن اور سیکیورٹی کی صورتحال پربریفنگ دی اورامن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا جب کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی آپریشن میں اہداف کے حصول پراطمینان کااظہارکیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل راحیل شریف نے کہاکہ کراچی آپریشن سے بھتہ خوری اورٹارگٹ کلنگ میں کمی آئی ہے،کراچی آپریشن کے منطقی انجام تک بلاتفریق کارروائی جاری رہے گی،حکومت اورعوام کے ساتھ مل کرمافیازکاخاتمہ کریں گے کیونکہ کراچی میں امن ملکی معیشت کی بحالی کے لیے ضروری ہے۔
آرمی چیف نے رینجرزاورانٹیلی جنس ایجنسیوں کوہدایت دی کہ ٹارگٹ کلرزاور ان کے معاونین کوپکڑا جائے،آرمی چیف نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے246 کے پرامن انتخابات پربھی اطمینان کااظہار کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن بلاامتیازاور وسیع پیمانے پرہورہاہے جس سے ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری کے واقعات میں کمی آئی ہے لہٰذاکراچی آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق جنرل راحیل شریف کاکہنا تھاکہ معیشت کی بہتری کیلیے کراچی میں امن وامان ترجیح ہے،کراچی میں قتل کی حالیہ وارداتیں ایک مخصوص پیٹرن کے تحت ہو رہی ہیں، ایجنسیاں اوررینجرزان کے منصوبہ سازوں کاسراغ لگائیں اورملزمان کوگرفتارکرکے انہیں بے نقاب کریں،اس موقع پر آرمی چیف نے این اے246 میں انتخاب کے پرامن انعقادپررینجرز کے کردارکوسراہا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2og8p1_army-chief_news