ہمارے پاس انتخابات میں دھاندلی کی ایک لاکھ 26 ہزار دستاویزات ہیں عمران خان
این اے 246 کےانتخاب میں ایم کیو ایم نےدہشت پھیلائی اور ایسی دہشت 2013 کے انتخابات میں بھی نہیں تھی،چیرمین تحریک انصاف
چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس دھاندلی کی ایک لاکھ 26 ہزار دستاویزات ہیں اور اگلی سماعت پر 74 حلقوں کے ثبوت کمیشن میں پیش کریں گے جب کہ دل کہتا ہے کمیشن سے ایسا فیصلہ آئے گا کہ انتخابات رواں سال ہوں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نے جوڈیشل کمیشن کو جواب دے دیا ہے اب گواہوں کو بلائیں گے جس کے لیے مشاورت جاری ہے، ہمارے پاس دھاندلی کی ایک لاکھ 26 ہزار دستاویزات ہیں، اگلی سماعت پر 74 حلقوں کے ثبوت کمیشن میں پیش کریں گے اور دل کہتا ہے کمیشن سے ایسا فیصلہ آئے گا کہ انتخابات اسی سال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی میں مدد دینے والوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیرمین بنا دیا گیا جہاں نظام کی خرابی کی تصدیق شہریار خان کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ این اے 246 کے انتخاب میں ایم کیو ایم نے دہشت پھیلائی اور ایسی دہشت 2013 کے انتخابات میں بھی نہیں تھی لہٰذا این اے 246 میں ایم کیوایم کا ووٹ بینک ہے اور اس کے جیتنے سے ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ڈاکٹر وحید الرحمان کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، ٹارگٹ کلر چاہے تحریک انصاف سمیت کسی بھی جماعت کا ہو اس کے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ کراچی کے سرمایہ کار خوف کی فضا کے باعث شہر چھوڑ کر جارہے ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x2ofzpd_imran-khan_news