نیپال میں زلزلے کے بعد ملبے تلے دبے شخص کو 4 روز بعد زندہ نکال لیا گیا

28 سالہ رشی کھینال بنا کچھ کھائے پیئے 7 منزلہ عمارت کے ملبے تلے دبے رہے، ڈاکٹر

نیپال میں گزشتہ ہفتے آنے والے زلزلے کی تباہ کاریاں جاری ہیں جہاں اب تک 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

KARACHI:
نیپال میں قیامت خیز زلزلے کے بعد جہاں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے وہیں امدادی ٹیموں نے 4 روز گزرنے کے بعد بھی ملبے تلے دبے شخص کو بحفاظت باہر نکال لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں زلزلے کے بعد 28 سالہ رشی کھینال نامی شخص عمارت کے ملبے تلے دب گیا جو 4 روز تک 3 لاشوں کے ہمراہ دبا رہا ، قیامت خیز زلزلے کو 4 گھنٹے گزرنے کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری تھیں کہ اس دوران اس شخص کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔


متاثرہ شخص کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کے مطابق رشی کھینال بنا کچھ کھائے پیئے 7 منزلہ عمارت کے ملبے تلے دبے رہے تاہم وہ وہ اپنی غیرمعمولی قوتِ ارادی کی وجہ سے زندہ رہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہےکہ حادثے میں اس شخص کی ایک ٹانگ ٹوٹ کر شدید زخمی ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ نیپال میں گزشتہ ہفتے آنے والے زلزلے کی تباہ کاریاں جاری ہیں جہاں اب تک 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ نیپالی وزیراعظم کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔
Load Next Story