سندھ حکومت ایک ہفتے میں طرزحکمرانی درست کرلےذوالفقارمرزا

نیب، فوج،رینجرز اوردیگرادارے سندھ حکومت کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کاآغاز کریں، ذوالفقارمرزا

نیب، فوج،رینجرز اوردیگرادارے سندھ حکومت کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کاآغاز کریں، ذوالفقارمرزا۔ فوٹو : ایکسپریس

ISLAMABAD:
سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا نے سندھ حکومت کوطرز حکمرانی درست کرنے کیلیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیدی۔

بدھ کو کراچی میں اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ مجھ پرالزام لگانے والے آصف زرداری اورشرجیل میمن کے چمچے خودکرپٹ ہیں،آصف زرداری، فریال تالپوراور سندھ حکومت میں شامل زیادہ تر وزرا سر سے لے کر پاؤں تک کرپشن میں دھنسے ہوئے ہیں۔


آصف زرداری سے کہتاہوں کہ ایک ہفتے کے اندرصوبہ میں طرزحکمرانی درست کرلیں ورنہ سندھ کے عوام کے ساتھ سڑکوں پرآنے پر مجبور ہوں گا،انھوں نے الزام لگایاکہ ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین نے مشرف دورمیں این آر دو کے تحت 150سے200مقدمات ختم کروائے ،یہ باتیں درست نہ ہوں تومیں پھانسی پر چڑھنے کوتیارہوں۔

انھوں نے فریال تالپور پرسنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہاکہ فریال تالپور سندھ کی ڈیفیکٹووزیر اعلیٰ ہیں،فریال تالپور دولت کی ہوس میں اندھی ہوچکی ہیں،میں انھیں کہتا ہوں کہ سندھ کا خون پینا بند کرو۔

انھوں نے کہاکہ نیب، فوج،رینجرز اوردیگرادارے سندھ حکومت کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کاآغاز کریں اورقوم پرست جماعتیں پیپلز پارٹی حکومت کی کرپشن کے خلاف متحدہوکرجدوجہدکریں۔اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے سندھ میں طرز حکمرانی، کرپشن کے حوالے دستاویزی ثبوت بھی میڈیاکودکھائے۔
Load Next Story