جماعت اسلامی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے منور حسن
سانحہ بلدیہ میں شہید افراد کے لواحقین میں امدادی چیکس کی تقسیم سے خطاب۔
جماعت اسلامی کے تحت سانحہ بلدیہ فیکٹری میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب ادارہ نورحق میں منعقد کی گئی۔
تقریب میں200 سے زائد خاندانوں میں 50 لاکھ روپے مالیت کے امدادی چیک تقسیم کیے گئے اور یتیم ہونے والے بچوں کے میٹرک تک تعلیمی اخراجات اٹھانے اور جماعت ِ اسلامی کے تعلیمی ادارے جامعۃ المحصنات میں بچیوں کو مفت تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کااعلان کیا گیا، جماعت ِ اسلامی کے امیر سید منور حسن نے متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم کیے، تقریب سے محمد حسین محنتی اور نسیم صدیقی نے خطاب کیا، اس موقع پر برجیس احمد، حافظ نعیم الرحمن، نصر اللہ خان شجیع، سید محمد اقبال، راجہ عارف سلطان، اسحاق خان ودیگربھی موجود تھے۔
منورحسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ سانحہ بلدیہ سے سازش کی بُوآتی ہے، جتنے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی، اس سانحے کے نتیجے میں بے سہارا ہونے والے خاندانوں کی امداد کیلیے حکومتی اتحاد نے کچھ نہیں کیا، انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک سیاسی اور دینی جماعت ہے یہ بندوں کی بلاتفریق خدمت پریقین رکھتی ہے ہم نے اپنے دستیاب وسائل سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کی کوشش کی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا، انھوںنے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔