ایس ایس پی ملیرراؤ انوار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
راؤ انوار نے ’’را‘‘ کے تربیت یافتہ 2دہشت گردوں کوگرفتار کرنے کا دعویٰ اور ایم کیوایم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا
متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کی گرفتاری کے دعوے کے بعد ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سے رپورٹ طلب کی جس کے بعد آئی جی سندھ نے راؤ انوار کو فوری طور پر عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق راؤ انوار نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا انہیں فوری طور پر چارج چھوڑ کر سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کو ایس ایس پی ملیر کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
دوسری جانب ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہےکہ انہیں تاحال چارج چھوڑنے کا حکم نہیں ملا جیسے ہی حکم نامہ موصول ہوگا وہ چارج چھوڑ دیں گے۔
واضح رہے کہ ایس ایس پی راؤ انوار نے پریس کانفرنس میں 2 دہشت گردوں کی گرفتاری ظاہر کی تھی جس سے متعلق ان کا دعویٰ تھا کہ دونوں دہشت گرد ایم کیوایم کے کارکن اور بھارتی ایجنسی ''را'' کے تربیت یافتہ ہیں جب کہ راؤ انوار نے ایم کیوایم کو ملک دشمن قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔