سندھ کا وفاق سے 15 ارب روپے کم ملنے پر تحفظات کا اظہار
وفاقی حکومت کے مقررکیے گئے ہدف 353بلین روپے میں سے ابھی تک 60 ارب روپے کم وصول ہوئے ہیں،
حکومت سندھ نے وفاقی ریونیو بورڈ سے 60 ارب روپے اور وفاقی سیدھی منتقلیوں میں سے 15 ارب روپے کی کم وصولیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو یہ رقم جلد سے جلد جاری کرنے اور مئی 2015 تک آئندہ مالی سال 2015-16 کیلیے صوبائی وصولیوں کا ہدف پیش کرنے کی سفارش کی ہے تاکہ آئندہ مالی سال کا صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام تشکیل دیا جا سکے۔
یہ تحفظات وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت آئندہ مالی سال 2015-16 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام تشکیل دینے سے متعلق اجلاس میں کیے گئے، صوبائی سیکریٹری خزانہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت کے مقررکیے گئے ہدف 353بلین روپے میں سے ابھی تک 60 ارب روپے کم وصول ہوئے ہیں، اسی طرح 82 ارب روپے کی سیدھی منتقلیوں کے ضمن میں بھی صوبائی حکومت 15بلین روپے کمی کا سامنا کر رہی ہے۔