فرح خان کا فلم میں ہوں نہ کا سیکیول بنانے کی خواہش کا اظہار

11 سال قبل ریلیز ہو نے والی فلم "میں ہوں نہ" نے باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا تھا۔

11 برس بعد بھی فلم کی پزیرائی دیکھ کر بہت زیادہ خوش ہوتی ہے، فرح خان۔ فوٹو فائل

بالی ووڈ ہدایتکارہ فرح خان نے آج سے 11 برس قبل ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق فلم 'میں ہوں نہ' کا سیکیول بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر فرح خان کا اپنی فلم 'میں ہوں نہ' کے بارے میں کہنا ہے کہ 11 سال بعد بھی فلم کی پزیرائی دیکھ کر وہ بہت زیادہ خوش ہیں اور وہ فلم کا سیکیول بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں، 11 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم نے بالی ووڈ باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا تھا۔


واضح رہے کہ فلم 'میں ہوں نہ' میں شاہ رخ خان کے ساتھ سشمیتا سین، امریتا راؤ اور سنیل شیٹھی نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور یہ فلم آج بھی مداحوں میں بے حد پسند کی جا رہی ہے۔

 
Load Next Story