کراچی سے دہشت گرد گروپوں کو ختم کرنے میں راؤ انوار کا بڑا کردار ہے آئی جی سندھ

راؤ انوار نے سہراب گوٹھ اور ملیر میں دہشت گردی ختم کرنے کے لئے کئی کامیاب کارروائیاں کیں، غلام حیدر جمالی

عبد الفتح کو باقاعدہ ریکی کرکے نشانہ بنایا گیا اور ان پر حملہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا ردعمل ہے، آئی جی سندھ پولیس فوٹو: فائل

لاہور:
آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ شہر سے دہشت گرد گروپوں کو ختم کرنے میں راؤ انوار کا بہت بڑا کردار ہے اور انہوں نے سہراب گوٹھ اور ملیر میں دہشت گردی ختم کرنے کے لئے کامیاب کارروائیاں کیں۔

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے گزشتہ روز برطرف کئے گئے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سے متعلق کہنا تھا کہ کراچی سے دہشت گرد گروپوں کو ختم کرنے میں راؤ انوار کا بہت بڑا کردار ہے اور انہوں نے سہراب گوٹھ اور ملیر میں دہشت گردی ختم کرنے کے لئے کئی کامیاب کارروائیاں کیں۔


غلام حیدر جمالی کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی عبدالفتح کی ٹارگٹ کلنگ دہشت گردوں کی کارروائی ہے اوران کو باقاعدہ ریکی کرکے نشانہ بنایا گیا جس کی گہرائی سے تحقیقات کر رہے ہیں جب کہ ان پر حملہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا ردعمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر سے دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو پوری طرح ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں پولیس نے کئی کامیاب کارروائیوں میں دہشت گردوں کے متعدد گروپوں کا خاتمہ کیا ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x2oouwo_ig-sindh_news
Load Next Story