گلشن اقبال گستاخانہ ایس ایم ایس بھیجنے پرمکینوں کااحتجاج

گلشن اقبال میں گستاخانہ ایس ایم ایس بھیجنے پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔

گلشن اقبال میں گستاخانہ ایس ایم ایس بھیجنے پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔ فوٹو: رائٹرز

گلشن اقبال میں گستاخانہ ایس ایم ایس بھیجنے پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔


ایس ایس ایم پھیلانے والے کے گھر کا سامان یونیورسٹی روڈ پر نذر آتش کردیا، تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹائون تھانے کی حدود میں واقع یونیورسٹی روڈ پر سوئی گیس کمپنی کی رہائشی کالونی میں رہائش پذیر ریان مسیح ولد پطرس مسیح نے گستاخانہ ایس ایم ایس پھیلایا۔

جس پر علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور تمام افراد رہائشی کالونی میں واقع مسجد میں جمع ہوئے اور ریان کے گھر پہنچے لیکن ملزم پہلے ہی اپنے اہل خانہ سمیت فرار ہوگیا جس پر مشتعل افراد نے تالا توڑ کر گھر کا سامان باہر نکال کر جلا دیا ۔
Load Next Story