100یہودی شرپسند فوج کی نگرانی میں مسجد اقصیٰ میں داخل
انتہا پسند یہودی آباد کارصہیونی سیکیورٹی فورسز کی نگرانی میں مسجد اقصی کی حرمت پامال کر رہے ہیں۔
مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے داخلے کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔
پچھلے کچھ ہفتوں سے انتہا پسند یہودی آباد کارصہیونی سیکیورٹی فورسز کی نگرانی میں مسجد اقصی کی حرمت پامال کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز کم سے کم ایک سو شرپسند یہودیوں نے مسجد اقصی میں اس وقت داخل ہوکر نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جب مسجد کے صحن اور اس کے مرکزی دروازے کے باہر صہیونی پولیس اہلکار فوجی تعینات تھے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقصی فاؤنڈیشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے گزشتہ روز100 شر پسند یہودی مسجد اقصی میں صہیونی پولیس اور فوج کی نگرانی میں داخل ہوئے اور مسجد کے اندر موجود نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ جواب میں فلسطینی شہریوں نے بھی صہیونیوں کی مزاحمت کی اور انہیں مسجد کے ہال سے باہر نکال دیا، تاہم غاصب یہودیوں کے حملوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوگئے۔ یہودیوں کے ہاتھوں مسجد اقصی کی بے حرمتی روکنے کی کوشش کرنے والے ایک فلسطینی شہری کو صہیونی پولیس نے حراست میں بھی لے لیا۔