عمران خان کے گھر کے باہر احتجاج کرنیوالے کنٹریکٹ ملازمین گرفتار

پولیس نے 25 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لیکر مختلف تھانوں میں بندکردیا ۔

پولیس نے 25 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لیکر مختلف تھانوں میں بندکردیا ۔ فوٹو: فائل

کے پی کے میں وزارت صحت اور تعلیم کے ذیلی اداروں سے نکالے گئے کنٹریکٹ ملازمین کو پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے گھرکے سامنے احتجاج کرنے پر بنی گالاپولیس نے گرفتارکر لیا۔


پولیس نے جمعہ کو مظاہرین کو منتشرکرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔ نماز جمعہ کے بعد پولیس نے 25 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لیکر مختلف تھانوں میں بندکردیا ۔
Load Next Story