ملالہ دہشتگردی کیخلاف جرأتمندی کی علامت ہےالطاف حسین
سب کومذہبی انتہاپسندی اوردہشت گردی کیخلاف متحدہوجاناچاہیے،اقبال حیدرسے گفتگو
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ ملالہ یوسف زئی مذہبی انتہاپسندی اوردہشت گردی کیخلاف جرأتمندی کی علامت ہے۔
تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے عوام کو جرأتمندی کامظاہرہ کرتے ہوئے مذہبی انتہاپسندی اوردہشت گردی کیخلاف متحدہوجاناچاہیے۔یہ بات انھوں نے انسانی حقوق کے ممتازرہنمااقبال حیدر ایڈووکیٹ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔اقبال حیدرایڈووکیٹ نے الطاف حسین کوفون کرکے طالبان دہشتگردوں کی جانب سے ملالہ یوسف زئی پرکیے جانیوالے سفاکانہ حملے پراپنے جذبات سے آگاہ کیااوراسے فرعونیت اوریزیدیت قراردیا۔ اقبال حیدرنے کہاکہ درندہ صفت طالبان دہشتگردوںنے ایک ایسی معصوم بچی کی جان لینے کی کوشش کی جواپنے علاقے میں تعلیم کے فروغ کیلیے کام کررہی تھی۔
اس پرقاتلانہ حملہ ملک کے بچوںکوبندوق کے ذریعے حصول تعلیم سے روکنے اورقوم کوپتھرکے دورمیں دھکیلنے کی کوشش ہے اورجو عناصرطالبان کی بالواسطہ یا بلاواسطہ حمایت کررہے ہیں وہ بھی طالبان کے جرائم میں برابرکے شریک ہیں۔الطاف حسین نے اقبال حیدرنے اقبال حیدرکے خیالات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہاپسندی اوردہشت گردی کے خلا ف وہ کئی برسوں سے آوازاٹھاتے رہے ہیں،آج وقت کی اشدضرورت ہے کہ اعتدال پسندی،مذہبی رواداری اوراحترام انسانیت پریقین رکھنے والے تمام لوگوںکو مصلحتوں کی چادراتارکرانتہاپسندی کے خلاف متحدہو جانا چاہیے۔