آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی سربراہ پاک فوج
آرمی چیف نے شہید کیپٹن قاسم کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا، آئی ایس پی آر
ISLAMABAD:
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہےکہ ملک میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گزشتہ روز وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے کیپٹن قاسم کی نماز جنازہ میں شرکت کی جب کہ اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ سمیت دیگر اعلیٰ فوجی اور سول حکام بھی موجود تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شہید کیپٹن کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جب کہ اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے ملک میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا بھی عزم کیا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2ou6vq_army-chief_news