شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون کا ایک اور حملہ 5افراد ہلاک

ہرمزمیںواقع گھرپر4میزائل داغے گئے،عمارت مکمل تباہ،مرنے والوںکی شناخت نہ ہوسکی،سیکیورٹی حکام

حملہ تحریک انصاف کے ڈرون حملوں کیخلاف امن مارچ کے دو روز بعد کیا گیا،ڈرونزکی پروازوںسے خوف وہراس

شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ کے مشرق میںواقع علاقہ ہرمزمیںایک گھر پرامریکی جاسوس طیارے کے حملے میں5افرادہلاک ہوگئے ۔


اے ایف پی کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ جاسوس طیارے نے مکان پر4 میزائل داغے جس سے گھرمکمل طورپرتباہ ہوگیا ۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ حملے سے قبل کئی امریکی ڈرون طیارے علاقے پرپرواز کرتے رہے۔ مارے جانے والے افراد کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ این این آئی کے مطابق حملے کے بعدمقامی افراد نے ملبے سے لاشوں کو نکالا۔ کئی جاسوس طیارے بدستور فضا میںگشت کرتے رہے جس سے علاقے میںخوف وہراس رہا۔

واضح رہے کہ یہ حملہ تحریک انصاف کے ڈرون حملوں کے خلاف امن مارچ کے دو روز بعد کیا گیا ہے۔دریں اثنا ایک ٹی وی نے انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملے میں مارے جانیوالوں القاعدہ کا ماسٹر ٹرینر ابو ولید عرف شاہ جی شامل ہے جس کا تعلق شام سے ہے۔آن لائن کے مطابق حملہ مولوی عبدااللہ کے گھر پرکیا گیا ، ہلاکتوں میںاضافے کا خدشہ ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story